امریکی صدر باراک اوباما کے گارڈ آف آنر سے قبل راشٹرپتی بھون میں آوارا کتا گھس آیا،کتا راشٹرپتی بھون میں رہنے پر بضد ،سکیورٹی اہلکاروں نے بڑے جتن کے بعداسے باہر نکالا

پیر 26 جنوری 2015 07:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء)امریکی صدر باراک اوباما کے بھارت میں دورے کے دوران گارڈ آف آنر سے قبل راشٹرپتی بھون میں آوارا کتا گھس آیا جسے سیکیورٹی نے بڑے جتن کے بعد راشٹرپتی بھون سے نکال باہر کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز امریکی صدر باراک اوباما کے بھارت میں دورے کے حوالے سے بھارتی سیکیورٹی اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔

صدر باراک اوباما کے دورے سے پہلے دہلی میں کتوں اور بندروں کو پکڑنے کے جتن کام نہ آئے صدر اوباما کے دہلی پہنچنے پر صدر اوباما کو گارڈ آف آنر پیش کرنے سے قبل راشٹرپتی بھون میں آوارا کتا گھس آیا جس کو سیکیورٹی اہلکاروں نے بڑے جتن کے بعد راشٹرپتی سینا سے نکال باہر کیا جس کی تصویریں فوری طور پر سماجی ویب سائیڈز پر جاری کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :