بجلی کے موجودہ بحران میں وزارت پانی و بجلی کی کوئی غلطی نہیں،خواجہ آصف، دو روز میں دہشت گردو ں نے گیس پائپ لائنوں پر تین حملے کرکے ان کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس سے بجلی کا بحران بڑھ گیا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 26 جنوری 2015 07:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں بجلی کے موجودہ بحران میں وزارت پانی و بجلی کی کوئی غلطی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سیالکوٹ مین وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز میں دہشت گردو ں نے گیس پائپ لائنوں پر تین حملے کرکے ان کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے باعث بجلی کا بحران بڑھ گیا ہے اس وقت جو بجلی کا بحران ہے اس میں وزارت بجلی و پانی کی کوئی غلطی نہیں ہے سیالکوٹ میں بجلی بحران پر شام تک قابو پالیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :