آئندہ دہشت گردی کی صورت میں بجلی کا بحران پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا، متبادل انتظامات ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-01-26
تاریخ اشاعت: 2015-01-26
تاریخ اشاعت: 2015-01-26
تاریخ اشاعت: 2015-01-26
تاریخ اشاعت: 2015-01-26
تاریخ اشاعت: 2015-01-26
تاریخ اشاعت: 2015-01-26
تاریخ اشاعت: 2015-01-26
تاریخ اشاعت: 2015-01-26
تاریخ اشاعت: 2015-01-26
تاریخ اشاعت: 2015-01-26
- مزید خبریں

فیصل آباد

تلاش کیجئے

آئندہ دہشت گردی کی صورت میں بجلی کا بحران پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا، متبادل انتظامات کئے جائیں گے،عابد شیر علی ، دہشت گرد ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں مگر ان کے عزائم ہر صورت ناکام بنا دیئے جائیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر آئندہ دو یوم میں بلوچستان کا دورہ کر ونگا اور وہاں کے وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام سے مل کر امن و عامہ کی صورت کو بہتر بنانے کیلئے تمام انتظامات کئے جائیں گے، خصوصی گفتگو

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آئندہ دہشت گردی کی صورت میں بجلی کا بحران پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس سلسلہ میں متبادل انتظامات کئے جائیں گے ، دہشت گرد ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں مگر ان کے عزائم ہر صورت انشاء اللہ ناکام بنا دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر آئندہ دو یوم میں وہ بلوچستان کا دورہ کریں گے اور وہاں کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک اور دیگر حکام سے مل کر امن و عامہ کی صورت کو بہتر بنانے کیلئے تمام انتظامات کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات دہشت گردی کا جو واقعہ پیش آیا اسکی وجہ سے پنجاب اور سندھ کے علاوہ دیگر مقامات پر جو عوام کو مشکلات اٹھانی پڑیں اس کیلئے حکومت اور وزارت پانی و بجلی معذرت خواہ ہے ۔ میں نے گزشتہ رات مسلسل بجلی کی سپلائی کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے اور بارہ بجے سے لے کر صبح چھ بجے تک تمام کام کی نگرانی کی اور بجلی کی بحالی کیلئے تمام معاملات کو برائے راست مانیٹر کیا جس کی وجہ سے صبح بجلی کی بحالی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

26-01-2015 :تاریخ اشاعت