پرویز مشرف کی سعودی عرب روانگی کا فیصلہ آ ج ہو گا، وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو سابق صدر کی درخواست پر غور کیلئے کہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

پیر 26 جنوری 2015 07:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف کو سعودی عرب روانگی کی اجازت دینے کے حوالے سے فیصلہ آج پیر کے روز ہو گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو سابق صدر کی درخواست پر غور کیلئے کہا ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے حکومت کو سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کے لئے سعودی عرب جانے کی درخواست دی تھی۔

وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے سابق صدر پرویز مشرف کی سعودی عرب روانگی کے حوالے سے فیصلہ آ ج پیر کو کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے فیصلہ قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزارت داخلہ کو درخواست پر غور کے لئے کہا ہے۔