پیٹرول بحران ختم ہونے کے بعد مہنگائی نے ایک نیا جن عوام کے سامنے کھڑا کردیا ،پھلوں و سبزیوں کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران نرخوں میں مسلسل اضافہ

اتوار 25 جنوری 2015 04:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء) پیٹرول بحران ختم ہونے کے بعد مہنگائی ایک نیا جن عوام کے سامنے کھڑا کر رہی ہے اور پھلوں و سبزیوں کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران نرخوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ حکومت کے مقرر کردہ مارکٹ ریٹ کے برعکس نرخ وصول کیے جا رہے ہیں اور مجموعی طور پر 12سبزیوں کی قیمتوں میں ایک روپے سے 14روپے اور 9پھلوں کی قیمتوں میں 10روپے تک اضافہ ہوا ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلولہسن دیسی کی قیمت 12روپے اضافے سے 149روپے،لہسن چائنہ کی قیمت14روپے اضافے سے156روپے،بینگن 4 روپے اضافے سے36روپے ، ٹینڈیاں کی قیمت13روپے اضافے سے36روپے،لیموں چائنہ ایک روپے اضافے سے56روپے ،ساگ ایک روپے اضافے سے 25روپے ،سبزمرچ فارمی 2روپے اضافے سے 42روپے ،سبزمرچ دیسی5روپے اضافے سے 74روپے ،شملہ مرچ 3روپے اضافے سے77روپے ،گھیاکدو 5روپے اضافے سے58روپے ،بھنڈی 10روپے اضافے سے 126روپے ،مٹر5روپے اضافے سے74روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

۔پھلوں میں ایک کلوسیب کالا کولو ایرانی کی قیمت 6روپے اضافے سے 116روپے ،سیب سفید کی قیمت 3روپے اضافے سے58روپے ،کینواول3روپے اضافے سے 88روپے ،کینودوم کی قیمت2 روپے اضافے سے 44روپے ، انار بدانہ کی قیمت2روپے اضافے سے256روپے، مسمی درجن کی قیمت 2روپے اضافے سے 114روپے ،انگورایرانی ایک روپے اضافے سے 197روپے اور پیپیتا کی قیمت3روپے اضافے سے 88روپے ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :