بیلٹ پیپرز پر کاؤنٹر سائن اور سٹمپ کا نہ ہونا دھاندلی نہیں ہے اس کو افسران کی لاپرواہی اور کوتاہی تو قرار دیا جا سکتا ہے،دھاندلی کسی صورت میں قرار نہیں دی جا سکتی،الیکشن کمیشن

اتوار 25 جنوری 2015 05:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء)الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ بیلٹ پیپرز پر کاؤنٹر سائن اور سٹمپ کا نہ ہونا دھاندلی نہیں ہے اس کو افسران کی لاپرواہی اور کوتاہی تو قرار دیا جا سکتا ہے‘ دھاندلی کسی صورت میں قرار نہیں دی جا سکتی۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلیٰ افسر نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ الیکشن قوانین میں بیلٹ پیپرز پر سٹمپ اور کاؤنٹر فائل نہ ہونا پر الیکشن کو دھاندلی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

الیکشن قانون کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر متعین پریذائڈنگ آفیسر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ بیلٹ پیپرز پر سٹمپ اور کاؤنٹر فائل نہ ہونے پر بیلٹ پیپر کو مسترد کر سکتا ہے دوسرا اختیار پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹ کو بھی اختیار ہاصل ہے کہ وہ کسی بیلٹ پر سٹمپ نہ ہونے پر بیلٹ پیپر کو مسترد کرنے کا مطالبہ کرے‘ الیکشن کمیشن کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ الیکشن قوانین میں سٹمپ اور کاؤنٹر فائل نہ ہونے پر الیکشن کو بوگس قرار نہیں دیا جا سکتا ہاں البتہ کوتاہی برتنے پر متعلقہ پریذائیڈنگ افسر کے خلاف انضباطی کارروائی کا سکتی ہے۔