ایف آئی اے پنجاب کا چھاپہ، انسانی سمگلنگ میں انتہائی مطلوب ریڈبک کا حامل منڈی بہاؤ الدین کا رہائشی گرفتار ، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کے حوالے

ہفتہ 24 جنوری 2015 08:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) پنجاب نے چھاپہ مار کر انسانی سمگلنگ میں انتہائی مطلوب ریڈبک کے حامل منڈی بہاؤ الدین کے رہائسی محمد خاں ولد امیر خاں کو گرفتار کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کے حوالے کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم محمد خاں سابقہ 8 مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ملزم مقدمات 217، 632 ، 639، 741، 644، 725، 775 اور ایف آئی آر 14/12 میں ایف آئی اے کو انتہائی مطلوب تھا۔

ملزم نے ہزاروں معصوم اور سادہ لوح شہریوں کو ترکی اور یونان کے غیر قانونی ذریعہ سے بھجوانے کے لئے کروڑوں روپے ہتھائے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزم ایف آئی اے کی ریڈ بک کا حامل اور ایف آئی اے کو انتہائی مطلوب ہے۔ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :