میکسیکو،بس الٹنے اور آگ لگنے سے 16افراد ہلاک

ہفتہ 24 جنوری 2015 08:56

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء)مقامی حکام کی اطلاع کے مطابق شمال مغربی میکسیکو میں ایک بس کے الٹنے اور آگ لگنے کے نتیجے میں گزشتہ روز کم ازکم 16افراد ہلاک ہو گئے ، یہ بس شمالی سرحدی شہر تجوانا جارہی تھی جب یہ سوسیداد اوبریگن میں ایک سڑک پر الٹ گئی ۔

(جاری ہے)

یہ بات سٹیٹ آف ریاست سنورا کے شہری تحفظ کے ادارے کے سربراہ نے بتائی ہے۔شہری تحفظ کے سربراہ کارلوس جیسز اریاس نے کہا کہ فی الوقت ہمیں اتنا علم ہے کہ بس الٹ گئی ہے اور اس میں آگ لگ گئی ہے اور 16 ہلاک شدگان کو برآمد کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 20زخمی افراد کو علاج معالجے کے لئے علاقائی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :