2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ،اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں ، اعتزازاحسن ، افتخارچوہدری ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرزکے پاس تین گھنٹے موجودرہنے کی وضاحت کریں ،آصف زرداری زیرک شخص ہیں ،ان کی سیاست میں اصلاح کی ضرورت ہے، آصف زرداری اوربلاول بھٹوکے درمیان اختلافات نہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 24 جنوری 2015 09:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ،اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں ،سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرزکے پاس تین گھنٹے موجودرہنے کی وضاحت کریں ،آصف علی زرداری زیرک شخص ہیں ،ان کی سیاست میں اصلاح کی ضرورت ہے ۔ایک نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ دھاندلی میں ملوث ریٹرننگ آفیسراصل مجرم ہیں ،این اے 124کے 264پولنگ اسٹیشنوں سے 264تھیلے ہی برآمدہوئے ،جن میں 160تھیلوں کی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں ۔

انہوں نے کہاکہ امیدوارکے کہنے پراتنی بڑی دھاندلی ممکن نہیں ،دھاندلی کے پیچھے ضرورکسی بڑے کاہاتھ ہے ،جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں ،ان کاکہناتھاکہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کوڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ز سے تین گھنٹے کی ملاقات پروضاحت دینی چاہئے ،افتخارچوہدری نے کچھ ایسے فیصلے کئے جن پرخدشات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندگی کے قانون کے مطابق سربمہرتھیلوں سے ریکارڈغائب ہونے کی ذمہ داری ریٹرننگ آفیسرکی ہوتی ہے ،فارم 15انتہائی فارم ہے ،بکس سے اتنے ہی ووٹ نکلنے چاہئیں جتنے کے ہوئے ۔

اعتزازاحسن نے کہاکہ حالات کودیکھتے ہوئے تانے بانے مل سکتے ہیں ،دھاندلی میں ریٹرننگ آفیسرملوث ہیں ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ عمران خان کاپہلامطالبہ وزیراعظم کااستعفیٰ تھا،ہم نے انہیں کہاکہ اس مطالبے کوچوتھے پانچویں پرلے جائیں اوردوسرے مطالبات کومنوائیں ۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوکے درمیان اختلافات نہیں اورنہ ہی آصف علی زرداری نے ابھی تک دوسری شادی کی ہے ،تاہم یہ کچھ لوگوں کی خواہش ضرورہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری ایک زیرک شخص ہے ،آصف زرداری کی سیاست میں اصلاح کی ضرورت ہے ،اوریہ بات واضح ہے کہ آصف علی زرداری نے دوسری شادی نہیں کرنی کیونکہ ا نہوں نے بی بی کی قبرکے ساتھ ہی اپنی قبربنانے کاعہدکیاہے

متعلقہ عنوان :