چیئرمین نیب تقرری کیس،سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں

ہفتہ 24 جنوری 2015 09:23

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء )سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب تقرری کیس میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توہین عدالت کی دائر درخواستیں غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کردیں ۔ درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی تھی جسٹس آصف خان سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعہ کے روز کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد بھٹی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب کا تقرر کردیا گیا تھا اور اب بھی یہ درخواست غیر موثر ہوچکی ہے ۔اس پر عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی جبکہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف بھی دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ دونوں درخواستیں غیر موثر ثابت ہوچکی ہیں اس لئے خارج کی جاتی ہیں