این اے 122 میں دھاندلی نہیں بد انتظامی ہوئی ہے ،احسن اقبال،پی ٹی آئی سے معاملات طے پا گئے تو 24 گھنٹوں میں جویشل بن جائیگا،حکومت مدارس کا احترام کرتی ہے، مدارس کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی،کراچی کے حالات 2013 سے کہیں زیادہ بہتر ہیں،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کی میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 24 جنوری 2015 09:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ این اے 122 میں بد انتظامی ہوئی دھاندلی نہیں،تحریک انصاف سے معاملات طے پا گئے تو 24 گھنٹے میں جوڈیشل کمیشن بن جائیگا۔عمران خان کے نئے خیبر پختونخواہ بنانے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔حکومت مداس کا احترام کرتی ہے اور مدارس کے خلاف کسی قسم کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہتحریک انصا کی شکایت مسائل سے بڑھ کر ہیں۔2018 میں صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے۔سڑکوں کی بجائے کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نئے خیبر پختونخواہ بنانے سے متعلق بیان کا خیر مقدم کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف سے معاملات طے پا گئے تو 24گھنٹوں میں جوڈیشل کمیشن بن جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ این اے122 میں 25 ہزار ووٹوں پر مہریں نہ لگنا دھاندلی نہیں بد انتظام ہوئی ہے اگر دیکھا جائے تو دھاندلی کے ووٹ عمران خان کے زیادہ نکلے ہیں ۔پولنگ سٹیشن پر عملہ تربیت یافتہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کا احترام کرتی ہے ۔مدارس صدیوں سے دین کی ترویج کا کام کررہے ہیں۔مدارس کے خلاف کسی قسم کا کوئی آپریشن کیا جائیگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 99 فیصد مدارس اچھا کام کررہے ہیں ۔

مدارس کے خلاف نہیں بلکہ انتہا پسندی کے خلاف کارروائی کررہے ہیں ۔انتہا پسندی کو مدارس میں تلاش کرنے کا تاثر غلط ہے ۔پوری قوم فوج کے ساتھ مل کرملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے میں پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات2013 سے کہیں زیادہ بہتر ہیں ۔ایل این جی منصوبے میں جلد گیس بحران پر قابو پا لیں گے ۔ موجودہ حکومت کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے،کراچی کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں ۔

ماہرین کو محکموں کی وزارتوں میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ۔غیر ملکی سرمایہ کاری سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔شرح نمو میں اضافہ اور روز گار فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشارے اور سٹاک ایکچینج سب کے سامنے ہے۔قومی یکجہتی سے تمام مسائل پر قابو پا لیں گے۔ہم نے دیگر صوبوں میں مینڈیٹ کو تسلیم کیا ہے ۔تعلیمی نصاب کو 21 ویں صدی کے مطابق کیا جارہا ہے۔