پی آئی اے تیز ہوگئی،تاخیر کی بجائے پہلے روانہ،15مسافر پشاور رہ گئے ،پرواز دبئی پہنچ گئی

جمعہ 23 جنوری 2015 05:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)قومی ائیر لائن پی آئی اے تیز ہوگئی،تاخیر کی بجائے پہلے روانہ،15مسافر پشاور رہ گئے پرواز دبئی پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے283جمعرات کی شام ساڑھے4بجے کی بجائے وقت سے قبل ہی دبئی روانہ ہوگئی اور15 مسافروں کو ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا گیا،مسافروں نے پی آئی اے کے خلاف ائیرپورٹ پر شدید احتجاج کیا مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پروازیں ہمیشہ دیر سے جاتی ہیں لیکن آج15مسافروں کو چھوڑ کر پرواز وقت سے بھی پہلے چلی گئی ہے

متعلقہ عنوان :