کراچی، ایف آئی اے کرائم سرکل کی آئی آئی چندریگر روڈ پر کارروائی ، ٹڈاپ کیس میں مطلوب یوسف رضاگیلانی کا اسٹاف آفیسر گرفتار

جمعہ 23 جنوری 2015 05:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)ایف آئی اے کرائم سرکل نے آئی آئی چندریگر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹڈاپ کیس میں مطلوب سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضاگیلانی کے اسٹاف آفیسرمحمد زبیر کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم کی قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست وفاقی انسداد بدعنوانی کی عدالت نے مسترد کردی تھی۔ ایف آئی اے کرائم سرکل کے انچارج جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ ملزم کو جمعرات کی صبح اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انسداد بدعنوانی کی عدالت نے اس کی قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے ٹڈاپ کیس میں اہم شخصیات کے خلاف کئی اہم ثبوت، ایک وعدہ معاف گواہ موجود ہے۔مذکورہ مقدمات میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق وفاقی وزیر تجارت امین فہیم، محمد زبیر، عمران صابر، مہر ہارون، رشید رئیسانی، یوسف گیلانی کے سیکریٹری فیصل صدیقی، میاں طارق، فرحان جونیجو، مس افشاں جونیجو کو ملزمان ٹہرایا گیا ہے جبکہ کیس میں گرفتار ٹڈاپ کے اعلیٰ افسران عابد کریم، طارق اقبال پوری سمیت دیگر افراد نے ان اہم شخصیات کے خلاف بیان دیے ہیں۔ اسکے علاوہ کیس کا اہم ملزم بھی وعدہ معاف گواہ بنا ہے۔

متعلقہ عنوان :