بیگم خالدہ ضیاء پر قتل کے احکامات جاری کرنے کا مقدمہ دائر کیا جا سکتا ہے‘ شیخ حسینہ واجد،حالیہ پرتشدد واقعات میں 30 قیمتی جانوں کے ضیاع کی ذمہ داری اپوزیسن لیڈر پر عائد ہوتی ہے‘ صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 23 جنوری 2015 05:55

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء پر حالیہ پرتشدد واقعات کے دوران ہلاکتوں کے احکامات جاری کرنے کا مقدمہ دائر کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بنگلہ دیشی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں حالیہ سیاسی کشیدگی کے دوران بیگم خالدہ ضیاء نے لوگوں کے قتل کے احکامات جاری کئے جس پر اب انکے خلاف مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پر تشدد واقعات میں 30 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ایسی صورت میں اپوزیشن لیڈر کو قانون کے کٹھہرے میں لانا انتہائی اہم ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس کا انحصار اب قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر ہے کہ وہ اس سلسلے میں کیا اقدامات اٹھاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :