امریکہ ،برطانیہ اورعراق کا داعش کے خلاف کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ ، داعش کاخطرہ صرف عراق وشام کے لئے نہیں ،ساری دنیاکے لئے ہے، جان کیری کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 23 جنوری 2015 05:52

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)امریکہ ،برطانیہ اورعراق نے داعش کے خلاف کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا،امریکی وزیرخارجہ جان کیری کاکہناہے کہ داعش کاخطرہ صرف عراق وشام کے لئے نہیں ،ساری دنیاکے لئے ہے ،لندن میں امریکی وزیرکارجہ جان کیری ،برطانوی وزیرخارجہ اورعراقی وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی ،جس میں داعش کے خطرات اوربین الاقوامی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

امریکی وزیرخارجہ نے برطانوی وزیرخارجہ اورعراقی وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اتحادی ممالک نے داعش کے خلاف کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیاہے ،داعش صرف شام اورعراق کیلئے نہیں بلکہ ساری دنیاکے لئے ہے داعش کی پیش قدمی روک دی ہے اوراسے پیچھے دھکیل دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ شدت پسندوں کوختم کرنے کامشن طویل ہے