الیکشن کمیشن نے ”پنجاب بھر میں نئی حلقہ بندیاں“ کرنے کا حکم دیدیا،سابقہ رپورٹ نامکمل قرار دے دی گئی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے اضلاع سے جامع رپورٹ مانگ لی

جمعہ 23 جنوری 2015 06:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)الیکشن کمیشن نے پنجاب بھر میں نئی حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو کہا ہے کہ پنجاب بھر میں نئی حلقہ بندیوں کی تفصیلی رپورٹ جلد از جلد پیش کریں جس کے بعد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی متعلقہ محکموں کو فوری طور پر جامع رپورٹ تیار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سابقہ حلقہ بندیاں جو الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی تھیں وہ نامکمل ہونے کے باعث نئی حلقہ بندیاں کرنے کا کہا گیا ہے۔

حکم نامہ کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کی نئی حلقہ بندیاں کرکے اپنی جامع رپورٹ حکومت کو ارسال کریں تاکہ نئی ہونیوالی حلقہ بندیوں کی تفصیل الیکشن کمیشن کو بھجوائی جاسکے اس سے قبل بھجوائی جانیوالی حلقہ بندیوں کی رپورٹ نامکمل قرار دی گئی ہے۔