ٹھٹھہ ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے باہر احاطے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد کی شدید ہوائی فائرنگ،بھگدڑ مچ گئی ، خوش قسمتی سے تمام طلباء محفوظ رہے مسلح افراد دشت پھیلانے کے بعد فرار

جمعرات 22 جنوری 2015 08:53

ٹھٹھ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء ) ٹھٹھہ میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے باہر احاطے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے داخل ہوکر اسکول کے اوقات میں شدید ہوائی فائرنگ کی جس کی وجہ سے اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے سیکڑوں طلباء میں سخت خوف وہراس کے ساتھ بھگدڑ مچ گئی تاہم خوش قسمتی سے تمام طالبعلموں محفوظ رہیں مسلح افراد دشت پھیلانے کے بعد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع اسکول انتظامیہ نے بروقت پولیس کو دی تاہم پولیس دیر سے اسکول پہنچی فائرنگ کے واقعہ پیش نہ پر اسکول کی چھٹی کردی گئی بعدازاں ایس ایس پی ٹھٹھہ فداحسین مستوئی ،ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہ نواز بابر نے اسکول کا دورہ کیا اور اسکول انتظامیہ سے واقعے کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے بعد واپس چلے گئے اور اسکول کے ھیڈ ماسٹر نواز گندرو کی مدعی پر ٹھٹھہ تھانے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا اورٹھٹھہ میں اسکول پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اسکول کے طالبعلموں اور والدین میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے اور والدین نے اپنے بچے اسکول جانے سے منع کردیا ہے واضع رہے کہ اسکول کی باونڈری وال و گیٹ نہ ہونے سے غیر محفوظ ہے جبکہ سندھ حکومت کے واضع ہدایت کے باوجود اسکولوں کی سیکورٹی کا کوئی خاص انتظام نہیں ہے جبکہ ایس ایس پی ٹھٹھ نے واقعے کے بعد اسکول کے وقت دو اہلکار مقرر کرنے کا حکم جاری کیا ہے واضع رہے کہ سرکاری سمیت نجی اسکول پر سیکورٹی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :