بجلی اور پیٹرولیم کمپنیوں کے 220 ارب روپے ڈیفالٹرز سے وصول کے لئے نیب کو ٹاسک دینے کا فیصلہ

جمعرات 22 جنوری 2015 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء)حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بجلی پیٹرول کے ڈیفالٹروں سے اربوں روپے کی ریکوری کے لئے نیب کو ٹاسک دیا جائے۔ توانائی شعبہ میں 100 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات ادا ہونے باقی ہیں۔

(جاری ہے)

پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں جنہوں نے قوم کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں حقیقت میں اس بحران کے ذمہ دار ہیں سیاسی اثر و رسوخ کے باعث 375 ارب کے ڈیفالٹر کے باوجود پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا اور ان کو سپلائی بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ پاور سیکٹر نے پی ایس او کے 200 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ بجلی صارفین کے ذمہ 181 ارب روپے ہیں۔ واپڈا کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں بھی 220 ارب روپے کی وصولی میں ناکام ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :