لاہور ہائیکورٹ میں سزائے موت کے قیدی کی اپیل خارج ،انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ برقرار

جمعرات 22 جنوری 2015 08:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء)لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کی اپیل خارج کر تے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کے قیدی کی اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

مجرم محمد حسین نے 2003 میں رشتے کے تنازع پر قتل کیا تھا جس پر گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے اسے 3 بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ مجرم محمد حسین نے عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے لاہور ہائیکورٹ نے خارج کرتے ہوئے مجرم کی سزا کو بحال رکھا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ثبوتوں اور گواہوں سے محمد حسین پر جرم ثابت ہوتا ہے اس لئے معافی کی اپیل خارج کی جاتی ہے۔