راولپنڈی،خو د کو بارودی مواد سے اڑا نے والے بمبا ر کی شنا خت ہو گئی ،24سالہ بمبا ر کا نا م محمد آ صف ولد محمد اسلم ہے ،فتح جنگ سے تین بھا ئی گر فتار

جمعرات 22 جنوری 2015 08:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء) واہ کینٹ کے قر یب گر فتار ی سے بچنے کے لئے خو د کو بارودی مواد سے اڑا نے والے بمبا ر کی شنا خت ہو گئی ہے پو لیس حکا م کے مطا بق 24سالہ بمبا ر کا نا م محمد آ صف ولد محمد اسلم بتا یا گیا ہے قا نو ن نا فذ کر نے والے اداروں اور پو لیس نے آ صف کے رہا شی گا ؤ ں جبی کسراں فتح جنگ میں چھا پے ما ر کر اس کے تین بھا ئیو ں ر جب علی ، عجب علی ، اور کو ثر علی کو گر فتار کر لیا مر نے والے بمبار آصف کا تعلق ایک کا لعد م تنظیم سے بتا یا جا تا ہے اس حو الہ سے مز ید تحقیقات جا ری ہیں در یں اثنا ء ڈسٹر کٹ ہیڈ کو اٹر ہسپتال راولپنڈی میں مو جو د خو د کش بمبا ر کی نعش تا حا ل اس کے خا ند ان کے حو الہ نہ کی جا سکی جس کے بارے میں بتا یا گیا ہے کہ تحقیقات اور ضروری قا نو نی کا روائی کے بعد نعش آ صف کے خا ند ان کے حو الہ کی جا ئے گی حکا م کے مطا بق پشاور اور پشاور سے راولپنڈی چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے ما لکا ن کو پو لیس حکا م نے سختی کے ساتھ ہد ایات جاری کی ہیں کہ بس مالکان اور اڈا منیجرز سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیئے بس اسٹینڈ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائیں مسافروں اور اسٹینڈ پر آنے والے ہر شخص کی چیکنگ کے لیئے میٹل ڈیٹکٹرز رکھے اور واک تھرو گیٹ لگوائے جائیں سواری کو گاڑی میں بٹھانے سے پہلے شناختی کارڈ چیک کیا جائے اور رات کے اوقات میں اڈا بس اسٹینڈز پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سرچ لائٹس لگوائی جائیں