پٹرولیم بحران،حکومت کا سعید احمد خان کو اوگرا سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 22 جنوری 2015 08:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء ) پٹرولیم بحران براہ راست اوگرا کو ذمہ دار قرار دینے کے بعد حکومت نے چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کو اوگرا سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔دو رکنی کمیٹی نے ملک میں جاری پٹرولیم بحران کی ذمہ داری اوگرا پر عائد کی تھی اور وزیراعظم کو سفارش کی تھی کہ وہ ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کریں ۔

(جاری ہے)

اوگرا آرڈیننس کے تحت چیئرمین کو مس کنڈیکٹ پر ہی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی انکوائری پر فارغ کیاجاسکتا ہے اور دوسرا راستہ چیئرمین اوگرا کو لمبی چھٹی پر بھیجا جاسکتا ہے یہ بھی قانون میں وزیراعظم کو اختیار حاصل ہے ۔کیبنٹ ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین اوگرا کو حکومت نے زبردستی لمبی چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا اور ان کی جگہ پٹرولیم اور کارپوریٹ سیکٹر کے ماہر کسی ٹیکینیکل شخص کو اوگرا کا ایکٹنگ چیئرمین لگایا جاسکتا ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن اگلے ایک دو دن میں جاری ہونے کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :