القاعدہ کی مدد کرنے کے الزام میں امریکی شہری کو 15 سال قید کی سزا،بروک لین کے رہائشی 39 سالہ وسیم الحنفی کو اپریل 2010 میں گرفتار کیا گیا

جمعرات 22 جنوری 2015 09:03

نیو یارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء )نیو یارک کی عدالت نے القاعدہ کی مدد کرنے کے الزام میں امریکی شہری کو 15 سال قید کی سزا سنا دی۔بروک لین کے رہائشی 39 سالہ وسیم الحنفی کو اپریل 2010 میں گرفتار کیا گیا۔ وہ پیشے کے لحاظ سے آئی ٹی انجینئر ہے۔

(جاری ہے)

ان پر الزام ہے کہ انھوں نے القاعدہ کیلئے فنڈنگ کی اور آ ن لائن بات چیت کے دوران مخبری سے بچنے کا طریقہ بتایا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق الحنفی نے 2008 میں یمن کا دورہ کیا اور وہاں بم میں استعمال ہونے والی ڈیوائسز چلانے کی تربیت حاصل کی۔ عدالت میں الحنفی نے قید کے دوران نا مناسب طبی سہولیات کی بھی شکایات کیں۔

متعلقہ عنوان :