بے نظیربھٹوکی وصیت کے دوسرے حصے کے معاملے پرپیپلزپارٹی قیادت کے بیانات میں تضادات،محترمہ نے 2وصیتیں کیں ،ایک سیاسی اوردوسری خاندانی وصیت، قمرزمان کائرہ ،بے نظیربھٹونے کوئی دوسری وصیت نہیں کی،شیری رحمان

جمعرات 22 جنوری 2015 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چئیر پرسن بے نظیربھٹوکی وصیت کے دوسرے حصے کے معاملے پرپیپلزپارٹی کی قیادت کے بیانات میں تضادات سامنے آرہے ہیں ،پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ کاکہناہے کہ محترمہ بے نظیربھٹونے 2وصیتیں کیں ،ایک سیاسی اوردوسری خاندانی وصیت کی جبکہ پیپلزپارٹی کی رہنماشیری رحمان نے کہاکہ بے نظیربھٹونے کوئی دوسری وصیت نہیں کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ بے نظیربھٹوکی خاندانی وصیت سے پارٹی کاکوئی تعلق نہیں ہے ،اس کوسامنے لانے کی ضرورت ہے ،فیملی سے متعلق وصیت نے بی بی نے آصف علی زرداری کوخودجانشین بنے کے بجائے بلاول بھٹوکوآگے کیا۔بلاول بھٹواورآصف علی زرداری میں اختلافات کی خبریں سازش ہیں ،ذوالفقارعلی بھٹوکے بارے میں ایسی افواہیں پھیلائی گئیں ۔بے نظیربھٹوکے تینوں بچے سیاست میں حصہ لیں گے ۔جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق شیری رحمان نے کہاہے کہ بے نظیربھٹوکی کوئی دوسری وصیت نہیں ،ان کی ایک ہی وصیت ہے جومیں نے دیکھی ہے

متعلقہ عنوان :