پٹرول بحران،زیراعظم نواز شریف نے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا ، فیصلہ اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعد کیا گیا

جمعرات 22 جنوری 2015 09:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء ) ملک بھر میں پٹرول کے شدید بحران کے باعث وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنا سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا ہے ۔ دورے منسوخی کا فیصلہ اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قوم کو اس حالت میں چھوڑ کر بیرون ملک نہیں جاسکتا جب تک اس بحران کو حل نہیں کرلیا جاتا چین سے نہیں بیٹھوں گا دوسری جانب وزارت خارج نے وزیراعظم کے دورہ سوئٹزرلینڈ کی منسوخی کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ کی حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :