سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف داسو ڈیم نہ بنانے کے حوالے دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی،ڈیم بنانے کی یقین دہانی حکومت نے کرائی تھی عدالت نے نہیں‘ نہ ہی اس کیس میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے،عدالت کی آبزرویشن

بدھ 21 جنوری 2015 06:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء)سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خلاف داسو ڈیم نہ بنانے کے حوالے دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ ڈیم بنانے کی یقین دہانی حکومت نے کرائی تھی عدالت نے نہیں‘ اور نہ ہی اس کیس میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے منگل کے روز لیفٹیننٹ کرنل (ر) طارق کمال کی درخواست کی سماعت کی اس دوران درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ داسو ڈیم بنایا جائے گا مگر انہوں نے اس وعدے کو پورا نہیں کیا ہے اس لئے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے جس پر عدالت نے یہ کہہ کر درخواست خارج کر دی کہ یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا کیس نہیں ہے۔