پیٹرول بحران ‘ پاکستان ریلوے کے پاس سترہ دن کا سٹاک رہ گیا ،پاکستان ریلوے نے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او )کو 77 کروڑ پچاس لاکھ روپے کی ادائیگی کردی

بدھ 21 جنوری 2015 06:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء) پیٹرول بحران ‘ پاکستان ریلوے کے پاس سترہ دن کا سٹاک رہ گیا ہے‘ پاکستان ریلوے نے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او )کو 77 کروڑ پچاس لاکھ روپے کی ادائیگی کردی ہے جبکہ پی ایس او نے آئل ٹینکرز کی مدمیں ریلوے کو ایک ارب گیارہ کروڑ ادا کرنے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق ریلوے نے پی ایس او سے انیس کروڑ روپے کا ہائی سپیڈ ڈیزل خریدا ہے۔

منگل کے روز پاکستان ریلوے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ریلوے پی ایس او کے نادہندگان میں شامل نہیں ہے اور ریلوے پر نادہندگان ہونے کا الزام درست نہیں ہے اور اس طرح کی الزام تراشی سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت پاکستان ریلوے کے پاس سترہ دن کا سٹاک موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :