لوئر کرم ایجنسی، افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، زیر زمین جیل اور ٹنل برآمد، تین دہشت گرد گرفتار

بدھ 21 جنوری 2015 06:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء) لوئر کرم ایجنسی افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران زیر زمین جیل اور ٹنل برآمد کرکے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب لوئر کرم ایجنسی میں سرچ آپریشن کیا جہاں سے آپریشن کے دوران زیر زمین جیل اور ایک ٹنل برآمد ہو ئی جس میں تین خواتین کو دہشت گردوں نے اغواء کرکے رکھا ہوا تھا فورسز نے آپریشن کے دوران خواتین کو بازیاب کراکے تینوں دہشت گردوں کو حراست میں لے کر تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :