سپلائی کوجلدازجلدبہتربنایاجائے، پٹرول کی صورتحال سے ہرگھنٹے بعدآگاہ کیاجائے ،وزیراعظم کی ہدایت

بدھ 21 جنوری 2015 06:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء)وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے وزارت پٹرولیم کوہدایت کی ہے کہ پٹرول کی صورتحال سے ہرگھنٹے بعدآگاہ کیاجائے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بتایاجائے کہ ملک میں پٹرول کی کتنی کھپت ہے اورکتناپٹرول سپلائی کیاجارہاہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ سپلائی کوجلدازجلدبہتربنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :