تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کوسینٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا مشورہ دیدیا

بدھ 21 جنوری 2015 06:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء ) تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان پر دباؤ بڑھا دیا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھرپور حصہ لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے قریبی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کو سینٹ الیکشن میں میدان کھلا نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھرپور حصہ لینا چاہیے کیونکہ تحریک انصاف ملک کی تیسری بڑی جماعت ہے واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی تین مارچ کو سینٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔