شہداء کا رسم چہلم،گورنر سردار مہتاب بغیر پروٹوکول پیدل چل کر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے،عمران خان پشاور ائیر پورٹ سے2 گاڑیوں کے ہمراہ وزیر اعلی ہاؤس پہنچے،رسم چہلم میں شہید ہونے والے طلباء کے 143 خاندانوں کو دعوت دی گئی ،80 خاندانوں نے شرکت کی

بدھ 21 جنوری 2015 06:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء)پشاور واقعہ میں شہداء کا رسم چہلم،گورنر خیبر پختونخواء بغیر پروٹوکول پیدل چل کر وزیر اعلی ہاؤس پہنچے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2 گاڑیوں کے ہمراہ پشاور ائیر پورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز آرمی پبلک سکول واقعہ میں شہید ہونے والے طلباء کا رسم چہلم منایا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد پیدل چل کر آئے اور اس کے ساتھ کوئی سکیورٹی گارڈ اور پروٹوکول نہیں تھا۔گورنر کا کہنا تھا کہ میں شہداء کے چہلم کے سلسلے میں وزیر اعلی ہاؤس جارہا ہوں مجھے کسی سکیورٹی اور پروٹوکول کی ضرورت نہیں ہے۔رسم چہلم میں شہید ہونے والے طلباء کے 143 خاندانوں کو دعوت دی گئی جبکہ 80 خاندانوں نے وزیر اعلی ہاؤس میں رسم چہلم کی تقریب میں شرکت کی