دہشت گردی کے خلاف جنگ علمائے کرام کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی،وزیراعلیٰ پنجاب ، مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن کا ارادہ نہیں، چھاپوں اور توہین آمیز سلوک کا سخت نوٹس لیا جائیگا، قومی وحدت کیلئے مذہبی و سنجیدہ حلقے میدان میں آئیں، میاں شہبازشریف کی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس سے گفتگو، ملکی سلامتی کیلئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کرینگے ، ہتک آمیز رویہ ناقابل برداشت ، حنیف جالندھری

بدھ 21 جنوری 2015 06:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ علمائے کرام کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی، مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن کا ارادہ نہیں، چھاپوں اور توہین آمیز سلوک کا سخت نوٹس لیا جائیگا، قومی وحدت کیلئے مذہبی و سنجیدہ حلقے میدان میں آئیں، سیکرٹری جنرل وفاق المدارس سے ٹیلیفونک بات چیت جبکہ قاری حنیف جالندھری نے کہاہے کہ ملکی استحکام و سلامتی کیلئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کرینگے ، کوائف کے نام پر ہتک آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے۔

منگل کے روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ملکی موجودہ صورتحال خصوصاً قومی ایکشن پلان کے حوالے سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری حنیف جالندھری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ علمائے کرام کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ مدارس کے خلاف کریک ڈاوٴن کا کوئی ارادہ نہیں‘ منع کرنے کے باوجود چھاپوں اور توہین آمیز سلوک کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا ‘ قومی وحدت پیدا کرنے کے لیے مذہبی اور سنجیدہ حلقے میدان میں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا اور دہشت گردی کے خلاف توانا آواز بلند کی‘ اس وقت جبکہ ہماری مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب غصب میں مصروف ہیں ہمیں قومی وحدت کی اشد ضرورت ہے اور یہ کام منبر ومحراب کے ذریعے علمائے کرام ہی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ملک میں امن وامان کے حوالے سے علماء کے کردار کی تعریف کی اس موقع پر مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ ملکی استحکام اور سالمیت کے لیے حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے ۔

انہوں نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کروائی کہ علمائے کرام ملک میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ مولانا محمد حنیف جالندھری نے کوائف طلبی کے نام پر اہل مدارس کو ہراساں کرنے مدارس پر چھاپوں اور ارباب مدارس سے ہتک آمیز سلوک کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے مدارس پر چھاپے بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ مگر اس کے باوجود اگر کہیں اس طرح کا واقعہ پیش آیا تو اس کا سختی سے نوٹس لیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :