عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کیخلاف 20 ارب ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا،عمر ان نے بغیر ثبوت دھاندلی کا الزام لگایا،معذرت کیلئے وقت دیا گیا مگر انہوں نے معافی بھی نہیں مانگی ،وکیل افتخار محمد چوہدری،چیف جسٹس افتخار چوہدری کیخلاف کیس لڑونگا ، پیسے کم پڑے تو ارسلان افتخار سے لونگا،عمران خان، عمران خان نے ہتک عزت کے دعوے کیلئے حامد خان کو پیروی کیلئے ذمہ داری سونپ دی، 29 جنوری سے قبل عدالت میں حامد خان جواب پیش کریں گے

بدھ 21 جنوری 2015 06:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ یہ دعویٰ سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گنجانہ کی عدالت میں اپنے وکیل شیخ احسن الدین کے ذریعے دائر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل شیخ حسن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 20 ارب روپے کے ہرجانے دعوی دائر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے افتخار محمد چوہدری پر بغیر ثبوت کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزام لگایا تھا ۔افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کو معذرت کے لئے وقت بھی دیا گیا لیکن انہوں نے معذرت نہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ عدالت کے جج نذیر گجانہ کیس کی سماعت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات 2013ء میں ہونے والی دھاندلی کا ذمہ دار سابق چیف جسٹس آف پاکستان اور آر اوز کو ٹھہرایا تھا اور انہوں نے اپنے پارٹی کے جلسوں میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے خلاف کافی تنقید بھی کرتے چلے آئے ہیں جس پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے خلاف عزت مجروح کرنے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ان پر بے بنیاد اور غیر قانونی الزامات عائد کئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان عام انتخابات 2013ء میں ہونے والی دھاندلی میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے براہ راست ملوث ہونے کا ثابت عدالت میں پیش کریں۔ کیس کی باقاعدہ سماعت آئندہ ہفتے میں ہو گی۔

ادھر عمران خان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کیخلاف کیس لڑونگا اور اگر کیس میں پیسے کم پڑے تو ارسلان افتخار سے رابطہ کرکے ان سے پیسے لونگا کیونکہ میرے پاس تو بیس ارب نہیں لیکن انہوں نے کافی پیسے چھاپے ہیں ۔ادھرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب ہتک عزت کے دعوے کیلئے حامد خان کو پیروی کیلئے ذمہ داری سونپ دی ہے جس کے تحت عمران خان کی جانب سے29 جنوری سے قبل عدالت میں حامد خان جواب پیش کریں گے۔

منگل کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق چیف جسٹس کے ہتک عزت کے دعوے میں پیروی کیلئے حامد خان کو زمہ داری دے دی ہے حامد خان اب عمران خان کی جانب سے 29 جنوری سے قبل عدالت میں جواب پیش کریں گے جس میں وہ عمران خان کی جانب سے دلائل پیش کریں گے۔