صارف عدالت نے شہری کا سامان گم کرنے کیخلاف دائر ہرجانے کے دعوے کا فیصلہ سنادیا ،شاہین ایئر لائن کو ڈیڑھ لاکھ روپے بطور ہرجانہ صارف کو ادا کرنے کا حکم

منگل 20 جنوری 2015 08:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء )صارف عدالت کے جج محمد امجد پرویز نے شہری کا سامان گم کرنے کے خلاف دائر ہرجانے کے دعوے کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہین ایئر لائن کو ڈیڑھ لاکھ روپے بطور ہرجانہ صارف کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے جلال پو رپیر والا کہ رہائشی غلام اصغر نے عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سائل نے 2013میں شاہین ایئر لائن پر سفر کیاتاہم جب سائل لاہور پہنچا تو اس کا سامان غائب تھا میرے متعدد بار مطالبہ کرنے کے باوجود بھی مذکورہ کمپنی نے میرا سامان تلاش کر کے مجھے نہ دیا جس پر فاضل عدالت نے گزشتہ روز شاہین ایئر لائن انتظامیہ کو صارف کو ڈیڑھ لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دیاہے۔