سانحہ پشاورکے شہداء کا چہلم ،خیبرپختونخواہ میں آج عام تعطیل ہوگی

منگل 20 جنوری 2015 08:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء)سانحہ پشاورکے شہداء کے چہلم کے موقع پرخیبرپختونخواہ میں آج(منگل کو ) عام تعطیل ہوگی ،سرکاری دفاتر،سکول اورکالجزبندجبکہ ضلعی سطح پرشہداء کیلئے قرآن خوانی ہوگی ،خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات مشتاق غنی نے میڈیاکوبتایاکہ منگل کے روزپشاورسانحہ میں شہیدبچوں کاچہلم ہوگااوراس روزصوبے بھرمیں عام تعطیل ہوگی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزخیبرپختونخواہ کے تمام سرکاری دفاتر،سکول اورکالجزبندرہیں گے جبکہ ہرضلع میں شہیدوں کے لئے قرآن خوانی ہوگی