این اے124 ،اعتزاز احسن نے کتابی شکل میں وائٹ پیپر جاری کر دیا،38 تھیلوں میں مہریں نہیں،107 پولنگ سٹیشن کے تھیلے سربمہر نہیں کئے گئے،84 تھیلوں میں ووٹ نہیں ردی ڈالی گئی ،145 سٹیشن کے تھیلوں میں سیلنگ توڑ گئیں،اعتزاز احسن،نواز شریف کے تکبر میں اضافہ ہوگیا، ستمبر میں ساتھ نہ دیتے تو وزیر اعظم ماضی کا حصہ بن چکے ہوتے ،رہنما پیپلز پارٹی

منگل 20 جنوری 2015 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے این اے124 میں دھاندلی کے حوالے سے کتابی شکل میں وائٹ پیپر جاری کر دیاجبکہ اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعظم ستمبر میں ماضی کا حصہ بن چکے ہوتے اگر اپوزیشن ساتھ نہ دیتی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز اعتزاز احسن نے این اے 124 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ این اے124 میں 38 تھیلوں میں مہریں ہی نہیں ہیں جبکہ107 پولنگ سٹیشن کے تھیلے سربمہر نہیں کئے گئے ۔

(جاری ہے)

84 تھیلوں میں ووٹ نہیں بلکہ ردی ڈالی گئی ہے۔145 سٹیشن کے تھیلوں میں سیلنگ توڑی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ 70 فیصد تھیلے دھاندلی کا ثبوت ہیں ۔پانچ بیگ میں فارم نکلنا سہواً غلطی ہے لیکن 33 تھیلوں سے فارم نکلنا سہواً غلطی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سارے فرضی نتائج پر تیار کئے گئے۔ اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ستمبر میں ماضی کا حصہ بن چکے ہوتے ہیں اگر اپوزیشن ساتھ نہ دیتی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے تکبر اور عونت میں پھر اضافہ ہوگیا ہے اور نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں۔