پورے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے ،نواز شریف،بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کیلئے سوفیصد فنڈز جاری کر دیئے،گوادر کی تعمیر سے پورا خطہ خوشحال ہوگا،صوبہ میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے،ریکوڈک کا مسئلہ جلد حل ہو جائیگا، بلوچستان حکومت نے گذشتہ ڈیڑھ برس میں بامعنی ترقی کی،پاکستان کی سرزمین کسی کیخلا ف استعمال کر نے کی اجازت نہیں دینگے ، وزیر اعظم کا بلوچستان ڈویلپمنٹ فورم سے خطاب

منگل 20 جنوری 2015 09:10

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء )وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پورے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے، کسی کو پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے،بلوچستان کی ترقی عزیز ہے،ریکوڈک کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے بلوچستان ڈویلپمنٹ فورم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہبلوچستان ترقیاتی فورم کا افتتاح میرے لئے خوشی کی بات ہے۔ بلوچستان کو وفاق کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لئے سوفیصد فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہ صوبہ وسائل سے مالا مال ہے۔گوادر بندر گاہ بلوچستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔

(جاری ہے)

اس کی ترقی سے ملک میں انقلاب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں نئے ائیر پورٹ کی تعمیر شروع کر دی ہے ۔چین کی مدد سے گوادر منصوبے کو فعال کررہے ہیں ۔گوادر کی تعمیر سے بلوچستان کا خطہ سرمایہ کاری کا مرکز بن جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ زیارت ریزیڈنسی کو اصل حالت میں بحال کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔بلوچستان کی ترقی انتہائی ضروری ہے ،صوبہ میں ا ب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خود ذاتی طور پر صوبے میں ترقیاتی کاموں میں دلچسپی رکھتا ہوں۔محدود وسائل کے باوجود فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی لائنیں بچھا کر ڈسٹری بیوشن میں بہتری لا رہے ہیں ۔بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے بلدیاتی انتخابات کرا دیئے ہیں اور ان علاقوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقے آواران اور دیگر علاقوں میں متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر شروع کر دی گئی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا ہے اب ایسا نہیں ہوگا۔ ریکوڈک کا مسئلہ حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کی مدد کررہے ہیں چاہتے ہیں ریکوڈ ک منصوبہ جلد از جلد کام شروع ہو جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پورے مل میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔فاٹا ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سے دہشت گردوں کو مٹا دیں گے۔ بلوچستان میں امن وامان کے حوالے سے ماضی کی نسبت اب صورت حال بہتر ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کے خلا ف اپنی سرزمین استعمال کر نے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :