پاک بھارت میچ میں ورلڈکپ تاریخ تبدیل ہوگی ،پاکستان بھی ورلڈکپ میں فیورٹ ٹیم ہے ،یونس خان

پیر 19 جنوری 2015 05:59

کراچی،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء)ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہاہے کہ ورلڈکپ 2015ء میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم پوری تیاری کیساتھ جارہی ہے ،پاک بھارت میچ میں ورلڈکپ تاریخ تبدیل ہوگی ،پاکستان بھی ورلڈکپ میں فیورٹ ٹیم ہے ۔

(جاری ہے)

اتوارکومیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان کے مایہ نازٹیسٹ کرکٹریونس نے کہاکہ آسٹریلیاکی وکٹ مشکل میں لیکن وہاں پرکھیلنے کاتجربہ کام آئیگا،پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف ورلڈکپ میں تاریخ تبدیل کریگی ۔

انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھرپورتیاری کرکے جارہی ہے ،ورلڈکپ جیتنے کے پاکستان اوربھارت کے ففٹی ففٹی چانس ہیں ،لیکن پاکستان بھی جنوبی افریقہ ،آسٹریلیااورانگلینڈکی طرح ورلڈکپ کیلئے فیورٹ ٹیم قومی ٹیم ورلڈکپ جیت کے آئے گی

متعلقہ عنوان :