حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اس لیے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں لیویز بل پاس کیا جو عوام پر خود کش حملے کے مترادف ہے،خورشید احمد شاہ ، قومی اسمبلی میں اس پر ا حتجاج کرینگے، 21 ویں آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمن کو کیا ہمیں بھی تحفظات تھے لیکن ملک میں امن کے قیام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حمایت کی پنجاب میں پیٹرول کی قلت حکومت کی نااہلی ہے حکومت اپنے وزراء کی کارکردگی پر نظر ثانی کرے،جلسے سے خطاب،میڈیا سے گفتگو

پیر 19 جنوری 2015 06:15

روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس لیے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں لیویز بل پاس کیا جو عوام پر خود کش حملے کے مترادف ہے قومی اسمبلی میں اس پر ا حتجاج کرینگے 21 ویں آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمن کو کیا ہمیں بھی تحفظات تھے لیکن ملک میں امن کے قیام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حمایت کی پنجاب میں پیٹرول کی قلت حکومت کی نااہلی ہے حکومت اپنے وزراء کی کارکردگی پر نظر ثانی کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صالح پٹ کے علاقے دھلوارو میں آرٹ کونسل سکھر کی جانب سے سید علی بخش شاہ المعروف بڈھڑے شاہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں بد امنی کی ایک بڑی وجہ ثقافتی سرگرمیوں کا نہ ہونے بھی ہے پہلے وقتوں میں ثقافتی پروگرام مچھ کچہری کے پرو گرام منعقد ہوتے تھے تو بھائی چارہ اور ہم آہنگی تھی انہوں نے کہا کہ ثقافت کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے جسکی سر پرستی کرینگے انہوں نے آرٹ کونسل کے عہدیداروں میں کارڈ تقسیم کیے سید خورشید احمد شاہ نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچایا تاکہ دیہات کے عوام کی شہروں تک رسائی ہو اور وہ اپنے لیے روزگار تلاش کرسکیں تمام افراد کو روزگار فراہم نہیں کرسکتے اپنے دور حکومت میں ہزاروں نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دیں قبل ازیں انہوں نے فنکاروں کو فن کا مظاہرہ کرنے پر داد دیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بوکھلاہٹ میں اپوزشن کی غیر موجودگی میں لیویز بل پاس کرواکر ملکی عوام پر خودکش حملہ کیا ہے جس پر قومی اسمبلی میں کردار ادا کرینگے انہوں نے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 21 ویں آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمن کو کیا تحفظات تو پیپلز پارٹی کو بھی تھے لیکن ملک میں امن امان کے قیام اور دہشگردگی کے خاتمے کے لیے بل کی حمایت کی پنجاب میں پیٹرول کی قلت حکومتی نااہلی ہے حکومت اپنے وزراء کی کارکردگی پر نظر ثانی کرے اور اپوزشن کو بھی اہم فیصلوں میں اعتماد میں لے تو حکومت کے لیے بہتر ہوگا اس موقع پر میر اختر تالپر ،سید عنایت علی شاہ ،اعجاز پلھ نبی بخش جسکانی ،سید گل حسن شاہ ودیگر بھی موجود تھے بعد ازاں انہوں نے صالح پٹ کے مختلف علاقوں میں مختلف افراد سے انکے ورثاء کے انتقال پر تعزیتیں کی اور مختلف ظہرانوں میں بھی شرکت کی ۔