یورپ اور امریکہ میں دہشت گردی کے اکثر واقعات کے تانے بانے غیر مسلموں سے ملتے ہیں، ایف بی آئی رپورٹ،نائن الیون کے بعد جس دہشت گردی میں مسلمان ملوث قرار دیئے گئے ان میں صرف 37 امریکیوں کی جانیں گئیں جبکہ اس دوران 1 لاکھ 90 ہزار امریکی مارے گئے

پیر 19 جنوری 2015 06:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء)صرف مسلمان کیوں؟ یورپ اور امریکہ میں دہشت گردی کے اکثر واقعات کے تانے بانے غیر مسلموں سے ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی رپورٹ کے مطابق 1980ء سے 2005ء تک دہشت گردی کے 94 فیصد واقعات میں غیر مسلم ملوث تھے 2014ء کی ایک اور مطالعاتی رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے بعد اس دہشت گردی جس میں مسلمان ملوث قرار دیئے گئے میں صرف 37 امریکیوں کی جانیں گئیں جبکہ اس دوران 1 لاکھ 90 ہزار امریکی مارے گئے۔

2013ء میں شیر خوار بچوں کے ہاتھوں 5 امریکی مارے گئے‘ امریکی خارجہ وزارت کی رپورٹ کے مطابق صرف 2013ء میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے دہشت گردی کے 399 اقدام کئے گئے۔ کئی مسجدوں اور گرجا گھروں کو مسمار کیا گیا۔ فرانس کی علیحدگی پسند تنظیم ایف ایل این سی نے جزیرہ کورسیگا کو فرانس سے الگ کرنے کے لئے فرانس کے شہروں کے پولیس اسٹیشنوں پر دسمبر 2013ء میں مسلسل راکٹ حملے کئے۔

متعلقہ عنوان :