عمران خان سن لیں اسی سال تم پاگل خانے میں ہوگے ، راناثناء اللہ،فیصل آبادمیں فائرنگ کرنے والاگن مین نہیں تھا،فائرنگ کرنے والاجیل میں ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 19 جنوری 2015 06:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء)سابق وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ عمران خان سن لیں اسی سال تم پاگل خانے میں ہوگے ،فیصل آبادمیں فائرنگ کرنے والاگن مین نہیں تھا،فائرنگ کرنے والاجیل میں ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیصل آبادواقع میں ملوث نوجوان کی فوٹیج موجودہے ،وہ جیل میں ہے ،عمران خان عوام کوگمراہ کررہے ہیں اورجھوٹے الزامات لگارہے ہیں ،فیصل آبادواقع پرعمران خان کی جماعت نے میرے گھرکاگھیراوٴکیاہے مجھے جیل میں ڈلوانے والے سن لیں اسی سال وہ پاگل خانے میں ہوں گے،عمران خان ذہنی توازن کھوچکے ہیں،فیصل آبادواقعہ پرمیرے گھرکاگھیراوٴکیاگیا،فائرنگ کرنے والاجیل میں ہے ۔

اس طرح توانہیں پکڑکربس پاگل خانے میں قیدکیاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کی ترقی کاراستہ روکنے کیلئے دھرناسازش کی ،اب پاکستان میں اتحادہواہے ،عمران خان پھرسازشیں کرنے جارہے ہیں ،لیکن اب یہ کامیاب نہیں ہوں گے ،پاکستان جلددہشتگردی سے نکل کرترقی کی راہ پرگامزن ہوجائیگا

متعلقہ عنوان :