چوہدری نثارو خواجہ سعید رفیق نے پیٹرول بحران پر حکومت کی نااہلی قبول کرلی‘ قوم سے معذرت

پیر 19 جنوری 2015 06:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق نے پیٹرول بحران پر حکومت کی نااہلی قبول کرتے ہوئے قوم سے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق نے کہا پیٹرول بحران کی وجوہات کو چھپایا نہیں جا سکتا پیٹرول بحران کا معاملہ کابینہ میں بھی اٹھایا جائے گا۔ پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھ کر شرم آتی ہے اس لئے پوری قوم سے معذرت خواہ ہیں۔ پیٹرول کے بحران کو جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :