ہالینڈ کی فٹبال لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات، 10-2009 کے سیزن کے دوران دو میچ مبینہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

تلاش کیجئے

ہالینڈ کی فٹبال لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات، 10-2009 کے سیزن کے دوران دو میچ مبینہ طور پر فکس تھے، مقامی اخبار کا انکشاف،فٹبال ایسوسی ایشن نے معاملے کی تحقیقات کروانے کا اعلان کردیا

ہالینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)ہالینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی ہالینڈ کے ذرائع ابلاغ میں ملک کی فٹبال لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد ملک کی فٹبال ایسوسی ایشن نے معاملے کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔ملک کے موقر اخبار ڈی ولکسکرانت نے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ 10-2009 کے سیزن کے دوران دو میچ مبینہ طور پر فکس تھے۔

ان دونوں میچوں میں ایک ٹیم ٹلبرگ کی ولم توے تھے جبکہ اس کی مدِمقابل ٹیمیں ایمسٹرڈیم سے تعلق رکھنے والی آئیکس اور روٹرڈیم کی فیئینورد تھیں۔اخبار نے الزام لگایا ہے کہ میچ فکس کرنے کے لیے رقم سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ایک سنڈیکیٹ نے فراہم کی تھی۔رپورٹ میں افریقی ملک سیئرالیون سے تعلق رکھنے والے ولم توے کے مڈفیلڈر ابراہیم کارگبو کو اس معاملے کا سرغنہ قرار دیا گیا ہے۔کارگبو نے اخبار سے بات کرتے ہوئے اس

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

18-01-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان