ویمن کرکٹ،سری لنکا نے پاکستان کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں 5 وکٹوں سے ہرا کر ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ چکا لیا،اتا پتو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار

اتوار 18 جنوری 2015 08:36

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء ) سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔

(جاری ہے)

اس فتح کے ساتھ ہی سری لنکا نے ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ بھی چکا لیا۔ فاتح ٹیم نے 111 رنز کا ہدف 17.5 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا۔ کپتان چماری اتا پتو 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں اور انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ 2