کامونکے ،مہندی کی تقریب میں فائرنگ، شراب نوشی،فحش ڈانس کرتے ہوئے دلہا کے بھائیوں سمیت 22افراد کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 18 جنوری 2015 08:51

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)مہندی کی تقریب میں فائرنگ اور شراب اور فحش ڈانس کرتے ہوئے دلہا کے بھائیوں سمیت 22افراد کیخلاف مقدمہ درج،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کوٹلی نو کے رہائشی رحمان کی شادی کے سلسلہ میں گزشتہ رات مہندی کی رسم ادا کی جارہی تھی جس میں چار رقاصیں ڈانس کررہی تھی جبکہ دیگر افراد شراب کے نشہ میں دھت ہوکر فائرنگ کررہے تھے،اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر دلہا کے بھائیوں اور ڈانسر لڑکیوں سمیت بائیس افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے

متعلقہ عنوان :