سعودی بلاگر کو مزید پچاس کوڑے مارنے کی سزا ملتوی کردی گئی ،ایمنسٹی انٹرنیشنل

اتوار 18 جنوری 2015 08:56

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)سعودی بلاگر رائف بدوی کو مزید پچاس کوڑے مارنے کی سزا ملتوی کر دی گئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ریاض حکومت نے یہ فیصلہ طبی وجوہات کی بناء پر کیا۔

(جاری ہے)

بدوی کو گزشتہ جمعہ کے روز جدہ کی ایک مسجد کے باہر پچاس کوڑے مارے گئے تھے۔ اس سزا پر عالمی برادری کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔ تاہم اسے مزید پچاس کوڑوں کی سزا پر گزشتہ روز عمل درآمد کیا جانا تھا۔ بدوی کو سعودی اریبیئنز لبرل نامی ایک ویب سائٹ بنانے پر دس سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔