امریکہ اور برطانیہ کا شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان،یورپ میں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

مزید بین الاقوامی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
پچھلی خبریں -

تلاش کیجئے

امریکہ اور برطانیہ کا شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان،یورپ میں مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ،بیلجئم، فرانس اور جرمنی میں 20سے زیادہ مشتبہ مسلمان شدت پسند گرفتار،فرانس کے بعد بیلجیئم میں بھی سڑکوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ فوج آگئی

واشنگٹن ،برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)امریکہ اور برطانیہ نے پرتشددشدت پسندی سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جبکہ یورپ میں مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کی گئی کارروائیوں کے بعد سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔بیلجیئم، فرانس اور جرمنی میں بیس سے زیادہ مشتبہ مسلمان شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ فرانس کے بعد اب بیلجیئم بھی سڑکوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ فوج تعینات کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

پچھلے ہفتے پیرس میں رسالے چارلی ایبڈو کے دفتر سمیت دوسری جگہوں پر مسلح حملوں میں 17 افراد کی ہلاکت کے بعد یورپ کے کئی ملکوں نے سکیورٹی پہلے ہی سخت کررکھی تھی۔بیلجئم کی پولیس نے جمعرات کو چھاپوں کے دوران دو مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک اور پانچ افراد کو گرفتار کیا جن پر دہشتگرد گروپ کی کارروائیوں میں حصہ لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی صدر براک اوباما اور برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے امریکی اور برطانوی حکام کا مشترکہ گروپ بنانے کا اعلان کیا ہے تاکہ دونوں ملک ’پرتشدد شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرسکیں۔

رہنماوٴں کے مطابق یہ ٹاسک فورس چھ ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔برطانیہ اور امریکا مذہبی کٹر پن اور ملک کے اندر سے ہونے والی ’پرتشدد انتہا پسندی‘ کو روکنے کے لیے مہارت کا تبادلہ کریں گے۔اس موقع پر ڈیوڈ کیمرون نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ، دولتِ اسلامیہ سے لڑنے والی زمینی فوجوں کی مدد کے لیے مزید غیرمسلح ڈرون تعینات کرے گا۔برطانوی وزیرِ اعظم واشنگٹن کے دو روزہ دورے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

18-01-2015 :تاریخ اشاعت