امریکہ نے داؤد ابراہیم کے بھائی شیخ انیس سمیت دو بھارتی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں

اتوار 18 جنوری 2015 09:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء) امریکہ نے داؤد ابراہیم کے بھائی سمیت دو بھارتی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے داؤد ابراہیم کے بھائی شیخ انیس ابراہیم اور ایک پاکستان میں قائم ڈ کمپنی مہران پیپر ملز کے مالک عزیز موسیٰ پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی بیرونی اثاثوں کے ڈائریکٹر ایڈم جے سزوبائن نے بتایا کہ داؤد ابراہیم کا بھائی انیس ابراہیم ڈی کمپنی کی جانب سے منشیات‘ سمگلنگ‘ کنٹریکٹ‘ قتل اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ نے پاکستانی بیسڈ مہران پیپر مل کے بھارتی نژاد مالک عزیز موسیٰ پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزیز موسیٰ بھی نہ صرف ڈی کمپنی کیلئے کام کرتا ہے بلکہ انیس اور داؤد ابراہیم کو معاونت بھی فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :