سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومتی دہشت گردی کے خلاف پی اے ٹی اور تحریک منہاج القرآن کا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
تاریخ اشاعت: 2015-01-18
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

تلاش کیجئے

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومتی دہشت گردی کے خلاف پی اے ٹی اور تحریک منہاج القرآن کا مظاہرہ، فوجی عدالتوں کو ناکام بنانے کی سازش ہو رہی ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو معاف نہیں کرینگے،ڈاکٹر طاہر القادری، حکمرانوں کے دہشت گرد جتھوں سے رابطے ہیں ،گیس ،بجلی، پٹرول پانی بند ہے گھر بیٹھے انقلاب کا تحفہ نہیں مل سکتا ،آڈیو خطاب، مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے،وزیر اعلیٰ استعفیٰ دیں ،توقیر شاہ کو گرفتار کیا جائے ، ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ شائع کی جائے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے تختہ دار پر لٹکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔حکمرانوں کا کوئی ہتھکنڈہ ہمیں انصاف کی راہ سے نہیں ہٹا سکتا ۔حکمرانوں کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں ،فوجی عدالتوں کو ناکام بنانے کیلئے سازشیں شروع ہو چکی ہیں ،اس جنگ میں فوج کے بعد صرف عوامی تحریک پوری جرات کے ساتھ آواز اٹھا رہی ہے ، اس پارلیمنٹ کو تودہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ قرار دینے کی بھی توفیق نہیں ہو سکی ،قاتلوں کی بنائی جے آئی ٹی نہ پہلے قبول تھی نہ آئیندہ قبول کریں گے ۔

14بے گناہوں کے خون سے بے وفائی کا تصور بھی نہیں کر سکتے،سانحہ ماڈل ٹاؤن دہشتگردی کا کیس بھی فوجی عدالتوں میں چلایا جائے ۔وہ گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف نہ ملنے پر لاہور پریس کلب کے باہر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے آڈیو لنک پر خطاب کر رہے تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ظلم کے خاتمے اور انصاف کیلئے قوم کو باہر نکلنا پڑے گا ۔

بجلی،گیس ،پٹرول بند ہے۔ مہنگائی،بدامنی کا شکار عوام کب تک گھروں میں بیٹھ کر تبدیلی کا انتظار کرتے رہیں گے ۔ تنہا ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان گھر بیٹھے عوام کو انقلاب کا تحفہ نہیں دے سکتے ،قوم کو باہر نکلنا پڑے گا،حکمران دہشت گردی کی جنگ کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک مہینہ جاری رہا ایک منٹ کیلئے بھی دہشت گردی کے خلاف بحث نہیں کی گئی ،جب اجلاس ختم ہوا تو لولا لنگڑا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ،قوم کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ، حکمران قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں اور دہشت گردی کے نام پر سیاست کر رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ فرانس میں دس ،بارہ لوگ مرے تو وہاں کے صدر نے پوری قوم کو باہر نکالا اور احتجاج کی قیادت کی ،پاکستان کے وزیر اعظم کی غیرت کیوں نہیں جاگی ؟انہوں نے دہشت گردی کے خلاف ملین مارچ کی کال کیوں نہیں دی؟ عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف ملک کے 60شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں ۔

احتجاجی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

18-01-2015 :تاریخ اشاعت