سانحہ پشاور قومی نہیں عالمی سانحہ ہے، نواز شریف،کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ اور فرقہ وارانہ دہشت گردی پھیلانے والے ویب سائٹ کو بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے،مدینہ منورہ سے وطن واپسی کے موقع پر گفتگو

اتوار 18 جنوری 2015 09:04

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور قومی سانحہ نہیں بلکہ عالمی سانحہ ہے۔دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔فرقہ وارانہ د ہشت گردی پھیلانے والی ویب سائٹ کو بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے ہفتہ کے روز دورہ سعودی عرب سے مدینہ منورہ سے وطن واپس روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ اور فرقہ وارانہ دہشت گردی پھیلانے والی ویب سائٹ کو بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے سیاسی و عسکری قیادت متحد ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گروں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ۔سانحہ پشاور قومی سانحہ نہیں بلکہ یہ ایک عالمی سانحہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :