حاکم زرداری نے ذولفقار بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں تقسیم کی تھیں ،ممتاز بھٹو،زرداری خودمیر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں مرکزی ملزم ہے انہوں نے تفتیش میں بہت ساری رکاوٹیں ڈالی ہوئی ہیں ،رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 17 جنوری 2015 08:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار ممتاز علی خان بھٹو نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ زرداری کے باپ حاکم زرداری نے ذولفقار بھٹو کی پھانسی کے دن مٹھائیاں تقسیم کی تھیں تو دوسری جانب زرداری خودمیر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں مرکزی ملزم ہے جبکہ بے نظیر کا مقدمہ آج تک درج نہیں کرایا لیکن اس کیس کی تفتیش میں بہت ساری رکاوٹیں ڈالی ہوئیں ہیں اس کو تو اب اپنے بچے جو آدھے بھٹو ہیں وہ بھی چھوڑ کر چکے گئے ہیں اس کے باوجود بھی یہ خود کو بھٹو خاندان کا کہلانے میں شرم ہی محسوس نہیں کرتا اس کے ساتھ نواب شیرن اور شرمیلیوں سمیت صرف پیپلز پارٹی کا پیدا گیر ٹولہ ہی رہ گیا ہے اور بھٹو خاندان سے وابستگی تو کیا انہیں اب شہداء کی پیپلز پارٹی کا رکن بھی نہیں کھلوانا چائیے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ممتاز بھٹو نے مزید کہا کہ اس بات کا بھٹو خاندان کے ہمدردوں اور وفاداروں اور نوازے گئے لوگوں کو سخت نوٹس لینا چائیے کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی تو نہیں ہے کہ احسان فراموش زرداری بھٹو خاندان کا جانی دشمن ہے اور آج تک سرکاری مشنری استعمال کر کے بھٹو خاندان کو جو نقصان دینا چاہا وہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع لاڑکانہ سے بھی اس کی دشمنی واضح ہے اور اگر کوئی آکر دیکھے گا تو حیران رہ جائے گا کہ زرداریوں کی لوٹ مار اور ضلع سے خراب روئیے نے لاڑکانہ کے عوام کو کتنا پریشان کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں آئے دن قتل وغارت گری جاری ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے

متعلقہ عنوان :